ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججزکےتربیتی کورس کا آغاز ہوگیا

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججزکےتربیتی کورس کا آغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے84 ججز کےتربیتی کورس کا آغاز ہوگیا ، 29ایڈیشنل سیشن ججز،55سول ججزکورس کرنیوالوں میں شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی فخر حیات نے تربیتی کورس کا افتتاح کیا ان کا کہنا تھا کہ علم و قوانین سیکھنے کا عمل عمر بھر جاری رہنا چاہیئے ،بعض قوانین کی تفصیل کتابوں میں نہیں عمل تربیتی سے حاصل ہوتی ہے، افتتاحی تقریب سے ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی جزیلہ اسلم نے بھی خطاب کرتے ہوئے کورس کی اہمیت پر روشنی ڈالی، تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف علی سمیت دیگر عدالتی افسران نے شرکت کی ، کورس کرنیوالوں میں لاہور ،فیصل آباد،جنوبی پنجاب سمیت دیگر اضلاع کےججزشامل ہیں،ایڈیشنل سیشن جج لاہورمحمد کلیم خان،محمد ظفراقبال ،ایڈیشنل سیشن جج رائے نواز ،شہزادحسین،محمد اقبال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج جوڈیشل اکیڈمی صادق مسعود صابر،  ایڈیشنل سیشن جج ڈی جی خان محمد کاشف، ایڈیشنل سیشن جج بہاولپورناصرجاوید رانا ،سول جج لیہ محمد عمر فاروق، سول جج وہاڑی ملک شکیل، سول جج رحیم یار خان محمد نواز ،سول جج ملتان منیر احمد سلیمی،  سول جج وہاڑی ثروت بتول ، سول جج ملتان محسن علی ،سول جج رحیم یار خان سید علی وقاص بخاری سمیت دیگر ججز، ایڈیشنل سیشن جج جھنگ محمد نعیم شیخ ،محمد ندیم خان ،سول جج جھنگ محمود کہوٹ ، سول جج فیصل آباد عرفان رفیق ، سول جج تاندلیانوالہ سید فیض الحسن سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔ 

ضلعی عدالتوں کےججز 10نومبرتک تربیتی کورس کریں گے اور تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد ججز کو تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer