پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان بنا لیا

5 May, 2024 | 07:50 PM

طیب سیف: بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان بنا لیا ۔ 

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے نوٹیفکیش جاری کر دیا، جس کے مطابق ہر صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈر احتجاجی ریلی نکالیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں کی۔ پاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم لہرائے جائیں گے ۔ ہر ریلی میں بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پلے کارڈ آویزاں ہوں گے۔ ریلی میں بانی تحریک انصاف کی فوٹو کے ساتھ قیدی نمبر 804 نمایاں لکھا جائے گا ۔  نو مئی کے شہدا کے لیے ریلیز میں خصوصی دعائیں کی جائے گی ۔

مزیدخبریں