انوشہ جعفری : ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں طلعت اقبال اور خاتون شامل ہیں، ملزمان فلائٹ نمبر TK709 سے برطانیہ جا رہے تھے۔ ملزمان کے پاسپورٹس پر برطانیہ کے جعلی ایمپلائمنٹ ویزے لگے ہوئے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹ سے 1200 پاونڈ فی کس کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے۔ ملزمان نے مذکورہ ویزے لاہور کے ایجنٹ سے حاصل کئے۔ ایجنٹ نے 2400 پاونڈ مختلف بینک اکاونٹس میں وصول کیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔