3 بڑے اضلاع میں پولیو مہم اختتام پذیر، 89 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

5 May, 2024 | 03:20 PM

سٹی 42 : تین بڑے اضلاع راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور میں پولیو مہم اختتام پذیر ہوگیا ۔ 
بقیہ 7 اضلاع اوکاڑہ، شیخوپورہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، رحیم یار خان، میانوالی میں انسداد پولیو مہم کا اختتام ہو چکا ہے۔ مہم کے دوران 89 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ 
لاہور میں 21 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 8 لاکھ 64 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ اس کے علاوہ تمام اضلاع میں 5 لاکھ مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ 
مہم میں 67 ہزار پولیو ورکروں نے حصہ لیا، لاہور میں 13 ہزار ورکر مہم کا حصہ بنے، جبکہ راولپنڈی میں 6800 سے زائد ورکر مہم کا حصہ رہے۔ کوائف اکٹھے کیے جانے کا عمل جاری ہے۔ 

مزیدخبریں