ہربنس پورہ:سرکاری گاڑی کی ٹکر سے بچے کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار 

5 May, 2024 | 11:33 AM

(وقاص احمد)ہربنس پورہ کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے بچے کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ۔ہربنس پورہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات الرحمن گارڈن فیز 4 میں سی ٹی ڈی کے ساجد نامی ڈرائیور نے 9 سالہ ریحان کو کچل دیا تھا  جس پر ہربنس پورہ پولیس نے بچے کے باپ نفیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے ڈرائیور اور سرکاری گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔لواحقین کا الزام ہے حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔

 دوسری طرف جاں بحق بچے کا پوسٹ مارٹم تاحال نہیں ہو سکا۔فیملی کے مطابق ڈاکٹر تاحال پوسٹ مارٹم کرنے نہیں پہنچا ۔فیملی نے حکام بالا سے جلد پوسٹ مارٹم کرنے اور باڈی فیملی کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں