فاران یامین:لاہور کے دو مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
لاہور کے علاقہ شاہدرہ کی کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ تحال نہیں معلوم ہوسکی۔ فیکٹری میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو اہلکار کی جانب سے 30 منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے روڈ پر بھی فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کا فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔