وقاص احمد: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تباد لے کر دیئے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او اقبال ٹاؤن اشفاق خان کو تبدیل کرکے کاہنہ میں تعینات کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ پر محمد علی قاضی کوایس ایچ او اقبال ٹاؤن تعینات کردیا۔ اسی طرح ایس ایچ او گلبرگ فہیم امداد کو تبدیل کرکے نشتر کالونی لگا دیا گیا جبکہ ایس ایچ او نشتر کالونی عمران قمر پڈانہ کو پولیس لائنز کلوزکردیا گیا۔ سب انسپکٹر محمد شہریار کو ایس ایچ او درتا دربار تعینات کر دیا گیا جبکہ داتا دربار سے عدنان مظفر کو تبدیل کرکے پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا۔ انسپکٹر رانا مظہر کو ایس ایچ او شادباغ تعینات کر دیا جبکہ شادباغ سےعلی دستگیر کو پولیس لائنزکلوزکردیاگیا۔
ڈی آئی جی کی جانب سے حاجن آسیہ کووویمن پولیس اسٹیشن سے تبدیل کرکے ایس ایچ او لوہاری گیٹ تعینات کر دیا جبکہ علی حسن کوانچارج چوکی جوزف کالونی تعینات کیا گیا ہے۔