لاہور:فضائی آلودگی پھر بڑھنے لگی،گرمی میں بھی اضافہ،درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

5 May, 2024 | 09:14 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ عارف)شہرکی فضا پھر سے آلودہ ہونے لگی،ایئرکوالٹی انڈیکس 155 پر آ گیا، لاہور آلودہ ترین شہروں میں 7ویں نمبر پر آ گیا۔

صبح سویرے ہی سورج نے بھی غصہ دکھانا شروع کر دیا،آج گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔شہر کا موجود درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جائے گا۔

 دوسری جانب شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ ہوا۔ہوا کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کاکوئی امکان نہیں۔ دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر ساتویں نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ ہوئی۔

مزیدخبریں