تاندلیانوالہ :زہر خورانی سے ماں اور 4 بچوں کی موت کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

5 May, 2024 | 08:54 AM

(ویب ڈیسک) تاندلیانوالہ میں زہر خورانی سے ماں اور چار بچوں کی موت کا مقدمہ پنساری کے خلاف درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے نواحی شہر تاندلیانوالہ میں زہر خوانی سے ماں اور چار بچوں کی موت کے الزام میں علاقے کے پنساری عبدالوہاب کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ گڑھ پولیس نے بچوں کے والد مظہر دلو کی مدعیت میں عبدالوہاب نامی پنساری کے خلاف درج کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق عبدالوہاب کی دی ہوئی پھکی کھانے سے مدعی مظہر کی بیوی اور اس کے چار بچوں کی موت ہوئی۔

مدعی کے مطابق اس کی بیوی اور بچوں نے نزلہ اور زکام کے لیے ملزم سے پھکی لی تھی جس کو دودھ میں ملا کر پیا تھا جس کے بعد ان پانچوں کی موت ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تاندلیانوالہ میں زہر خورانی کے نتیجے میں ماں اور اس کے چار بچوں کی موت واقع ہو گئی تھی جن کی میتیں پوسٹمارٹم لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں