(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے تھانہ نیو سیریاب کی حدود میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والی پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ کوئٹہ پولیس نے بہادری کےساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشتگردوں کو کیفر کردار پہنچانے والی پولیس پارٹی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او تھانہ نیو سریاب اور دیگر اہلکاروں نے جرأت کا مظاہرہ کرکے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،کوئٹہ پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔