شہباز شریف کی بادشاہ چارلس اور وزیراعظم رشی سوناک سے ملاقات

5 May, 2023 | 11:16 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور وزیراعظم رشی سوناک سے ملاقات کی ،یہ ملاقات لندن میں دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے بادشاہ کی تاجپوشی کیلئے دو روزہ تقریبات کیلئے شاندار انتظامات پر دونوں برطانوی شخصیات کو مبارکباد دی، وزیر اعظم نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں برطانیہ کی فراخدلانہ مدد کی بھی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

  وزیر اعظم نے کہا دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی جس کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔ بادشاہ چارلس اور برطانوی وزیر اعظم نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ،برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کے کی بھی تعریف کی۔

مزیدخبریں