ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس سے اہم خطاب

وزیراعظم شہباز شریف کا دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس سے اہم خطاب
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کے ممالک کے مابین ہم آہنگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تا کہ مشترکہ ترقی کا خواب پورا ہو سکے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں سے کہا کہ  عزت مآب  بادشاہ چارلسIII   کی تاج پوشی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ وزیر اعظم نے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ دولت مشترکہ تنظیم کی تقویت میں اپنا اپنا کردار ادا کریں . انہوں نے مزید کہا کہ دولت مشترکہ کے ممالک کے مابین ہم آہنگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تا کہ مشترکہ ترقی کا خواب پورا ہو سکے.

وزیر اعظم نے پاکستانی نوجوانوں اور ہنر مندوں کو بہترین مواقع  فراہم  کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنا رہی ہے اور پسماندہ طبقے جیسا کہ مذہبی اور نسلی اقلیتوں، معذور افراد اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لا رہی ہے۔ 

Bilal Arshad

Content Writer