ویب ڈیسک: بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں18ویں سینچری سب سے کم اننگز میں 18 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنا لیا۔
عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر 1 بابر اعظم نے جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے ساتھ چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 97 ویں اننگز کھیل کر 18 ویں سینچری بنائی۔ جس کے بعد وہ سو سےکم اننگز میں 18 سنچریاں کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ہاشم آملہ نے 18ویں سینچری 102، ڈیوڈ وارنر نے 115 جبکہ کوہلی نے 119 اننگز کھیل کر بنائی تھی۔
اس سے پہلے بابر اعظم اپنی تیرہویں، چودھویں، پندرہویں، سولہویں اور سترہویں سنچری بھی سب سے کم اننگز میں اسکور کر چکے ہیں۔
جمعہ کے روز یہ نیا ریکارڈ بنانے سے کچھ دیر پہلےہی بابر اعظم نے 5000 رنز 100سے کم اننگز میں مکمل کرنے والے بیٹر کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔ وہ 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کرکٹر بھی بن چکے ہیں۔ اس ریکارڈ میں ہاشم آملہ کے بعد ویرت کوہلی اور سر رچرڈز بابراعظم سے پیچھے ہیں۔