پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو لاہور ہائیکورٹ سےبڑا ریلیف مل گیا

5 May, 2023 | 06:47 PM

Bilal Arshad

ملک اشرف: پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو لاہور ہائیکورٹ سےبڑا ریلیف مل گیا، لاہور پولیس نے عابد باکسر کو گرین چٹ  دے دی۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عابد باکسر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ایس ایس پی لیگل نے عابد باکسر کے متعلق کیس بارے  رپورٹ پیش کی۔  عابد باکسر  کے وکیل نے بتایا کہ 2009  سے  میرے خلاف کوئی مقدمہ یا زبانی شہید نہیں ، مختلف تھانوں میں  پہلے سے درج مقدمات میں بے قصور قرار دیا جا چکا ہوں۔

ایس پی لیگل نےعابد باکسر کے متعلق مقدمات کے متعلق ریکارڈ  عدالت میں پیش کیا۔  جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کہا کہ کیا اب باکسر کے خلاف اس وقت کوئی مقدمہ زیر التوا ہے؟ جس پر  ایس ایس پی لیگل نے کہا کہ عابد باکسر کے خلاف کوئی مقدمہ اس وقت موجود نہیں ، پہلے سے درج مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔عابد باکسر کے خلاف اس وقت کوئی شکایت نہیں ، نہ کسی مقدمہ میں مطلوب ہے۔

عدالت نے وکلا کا موقف سننے کے بعد عابد باکسر کی ٹارگٹ کلر لسٹ میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست  منظور کرلی۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کہا کہ کوئی مقدمہ نہیں ہے تو عابد باکسر کو حراساں نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں