وٹس ایپ نے فارورڈ پوسٹ پر اپنا عنوان لکھنے کی سہولت مہیا کر دی

5 May, 2023 | 06:40 PM

ویب ڈیسک: وٹس ایپ نے اپنے  فیچر پولز میں موجودسقم دور کر  دیا اورکوئی وڈیو، فوٹو یا ڈاکیومنٹ فارورڈ کرتے وقت اس پر اپنا عنوان لکھنے کی سہولت بھی مہیا کر دی۔ وٹس ایپ کے نئے اپ ڈیٹس کے بعد صارفین پولز کو فوٹو، ویڈیو یا لنک کی طرح سرچ کرکے بھی تلاش کر سکتے ہیں۔اس کے لیے سرچ پر کلک کرکے پولز لکھنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے نومنبر 2022 میں ژامل ہونےوالے فیچر  پولز میں ایک پرابلم یہ تھا کہ کئی آپشن مہیا کئے جانے کی صورت میں پول میں ژریک ہونے والا صارف ایک سے زیادہ حتیٰ کہ تمام آپشنز کو بھی ووٹ دے سکتاتھا۔ اب وٹس ایپ نے پولز فیچر میں صرف ایک آپشن کو ووٹ کرنے کی اجازت دینے کی ترمیم کر دی ہے۔

 وٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹس آپ کے موبائل فون پر ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کرنے سے آپ کی ایپلی کیشن میں بھی آ جائیں  گی، اس کے بعد کوئی فوٹو، وڈیو یا ڈاکومنٹ فارورڈ کرنے کا آئیکن دبائیں  گے تو کیپشن لکھنے کے لئے آپشن اسکرین پر نمودار ہو جائے گی۔ کیپشن لکھ کر  فارورڈ کرنے کا ایک فائدہ تو یہی ہو گا کہ کنزیومر کسی پوسٹ کو فارورڈ کرتے وقت اس پر اپنا تبصرہ بھی اپنے دوستوں تک پہنچا سکیں گے، دوسرا  فائدہ ہی بھی ہو گا کہ جب کبھی یہ ہی پوسٹ گھومتی گھامتی دوبارہ آپ تک پہنچے  گی تو اسپر اپنا  تبصرہ موجود دیکھ کر آپ کوخوشی ہو گی کہ لوگوں نے آپ کے تبصرہ کو بھی اپنے جاننے والوں تک پہنچانے کے لائق سمجھا۔ 

مزیدخبریں