چینی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے   

5 May, 2023 | 05:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)چین کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

  ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ چین کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو، چن گانگ پاک چین سٹرٹیجک ڈائیلاگ چوتھے دور کی صدارت کریں گے ،دونوں ملک ہمہ وقت سٹرٹیجک پارٹنرشپ کی توثیق کریں گے ، ترجمان کا مزید کہناتھا کہ چینی وزیر خارجہ سہ فریقی مذاکرات میں بھی شریک ہوں گے ۔

مزیدخبریں