ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ بیٹی اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے، بیٹی کا بچھڑ نا کسی سانحہ سے کم نہیں۔ اللہ تعالیٰ سلمان اقبال اور دیگر ا ہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مرحومہ کی وفات سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔