(زاہد چوہدری)سرکاری ہسپتالوں میں ایکسرے فلمیں ناپید،ہسپتالوں کےپاس ایم آرآئی ، سی ٹی سکین، ایکسرےکی فلمیں ختم ہو گئیں۔
ایکسرے فلمیں ختم ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،درآمدات نہ ہونے سے ایکسرے فلموں کی سپلائی تعطل سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسرے فلمیں فراہم کرنیوالی کمپنیاں فلمیں سپلائی نہیں کر رہیں،مریض موبائل سےتصاویراتارکرڈاکٹرزکوٹیسٹ دکھانےپرمجبور ہیں جبکہ محکمہ صحت ایکسرےفلموں کی قلت کےبحران کاحل تلاش کرنےمیں ناکام نظر آ رہا ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میں ایکسرے فلمیں ناپید،مریض خوار
5 May, 2023 | 04:32 PM