ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب کو حکم دیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب کے بیٹے مونس الہی کے سیکرٹری سہیل اعجاز کو بازیاب کرا کرعدالت میں پیش کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سہیل سہیل اعجاز کی اہلیہ ساجدہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے شوہر کی بازیابی کی استدعا کی۔ عدالتی حکم پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب کو 9 مئی تک کیلئے مہلت دی اور حکم دیا کہ درخواست گزار کے شوہر کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ساجدہ سہیل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور بتایا کہ ان کے شوہر کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل رہا کہ وہ کہاں ہیں ان کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔