ویب ڈیسک: سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو 63 ارب روپیہ کا معاہدہ کر کے شامل کیا تو النصر کے حریف الہلال کلب نے لیونل میسی کو 1 کھرب 13 ارب روپیہ کے معاہدہ کی پیشکش کر دی۔ النصر کلب بھی میسی کو رونالڈو سے کچھ زیادہ 69 ارب روپیہ سالانہ کے معاہدہ کی پیشکش کر چکا ہے۔ میسی ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ سعودی عررب میں سیرو تفریح کر رہے ہیں۔ان کو النصر کلب کے بعد الہلال کلب کی جانب سے 400 ملین یورو کی پیشکش کی افواہ ایک ماہ سے گردش کر رہی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کو سعودی پرو لیگ میں شرکت کے لیے سالانہ 40 کروڑ ڈالرز(ایک کھرب 13 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضے کی پیشکش ہوئی ہے۔میسی اور الہلال فٹبال کلب کے درمیان معاہدہ ہو گیا تو یہ دنیا میں کسی فٹبالر کو ملنے والا سب سے زیادہ سالانہ معاوضہ ہوگا۔ لیونل میسی کے والد سعودی کلب سے ڈیل کررہے ہیں، اگر معاہدہ ہوجاتا ہے تو میسی کا معاوضہ رونالڈو سے زیادہ ہوگا، جو اس وقت النصر فٹبال کلب کی نمائندگی کررہے ہیں اور بال بچوں کےساتھ ریاض میں مقیم ہیں۔میسی کے حریف سوکرز اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا انصر کلب کے ساتھ ایگریمنٹ 2025 تک کا ہے۔ النصر کی پیشکش میسی کے لئے پرکشش ضرور تھی لیکن دو بڑے اسٹارز کا ایک ہی کلب میں کھیلنا دونوں کے فینز کو شاید اتنا پسند نہ آتا، ابھی میسی نے النصر کلب کی پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا تھا کہ الہلال کلب نے 400 ملین یورو ( تقریبا؍؍ 1 کھرب 13 ارب روپیہ )سالانہ معاوضہ کے معاہدہ کی پیشکش کر کے کھیل کا پانسی ہی پلٹ دیا۔
دوسری جانب فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن نے بلا اجازت سعودیہ چلے جانے پر میسی کو معطل کردیا ہے، میسی کےقریبی زرائع کا کہنا ہے کہ میسی رواں سیزن میں کلب کو چھوڑنے کا ارادہ پہلے ہی کر چکے ہیں۔ میسی نے پی ایس جی 2021 میں شامل ہوئے تھے، اس سے پہلے وہ بارسلونا کے لئے کھیل رہے تھے۔
فرانس کے کلب پی ایس جی کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیونل میسی نے 71 میچوں میں 31 گول کر رکھے ہیں۔رواں سیزن میں 20 گول کرچکے ہیں۔
قبل ازیں میسی سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے 2025 تک سعودی کلب النصر کے لیے کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ابھی انہوں نے سعودی عرب کی گرم دوپہروں میں جینے کاسلیقہ ٹھیک سے سیکھا نہیں کہ بعض لوگ رونالڈو کے النصر سے معاہدہ ختم کر کے فرانس کے پی ایس جی کلب سے معاہدہ کرنے کے لئے رابطوں کی قیاس آرائیاں بھی کرنے لگے۔ پی ایس جی کلب وہی کلب ہے جہاں سے میسی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔