ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نےسردار عثمان بزدار کو ہر صورت میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی اور خبردار کیا کہ شامل تفتیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں دیا گیا ریلیف واپس لے لیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست پر سماعت جمعہ کی صبح ہوئی۔ عدالت نے سردار عثمان بزدار کی درخواست 5 رکنی بینچ کو بھجوانے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا کر کیس کی مزید سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔عثمان بزدار تسبیح کا ورد کرتے اور چہرے پر ماسک پہنے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے۔
عثمان بزدار مقدمات میں شامل تفتیش نہ ہوئے تو ریلیف نہیں ملے گا، لاہور ہائیکورٹ
5 May, 2023 | 12:47 PM