(ویب ڈیسک) کنگ چارلس کی تاجپوشی سے قبل لندن کی سڑک پر دیوہیکل تاج سجا دیا گیا۔
لندن ماربل آرچ میں نصب سینٹ ایڈورڈ کراؤن کا جائنٹ ریپلیکا سولہ فٹ اونچا اور تین سو کلوگرام بھاری ہے۔ جس میں چھتیس مختلف رنگوں کے گلاس اسٹون لگائے گئے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد میں اسے دیکھنے کیلئے کھنچے چلے آرہے ہیں۔ کراؤن ریپلیکا کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں۔ اورخوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا تاجپوشی کے موقع پر ملبوسات کے دو سیٹ پہنیں گے۔ آمد پر سرخ رنگ کا ٹکسڈو اور روانگی کے وقت ایک شاہی جامنی رنگ کا گاؤن پہنیں گے۔ یہ ملبوسات یا تو پہلے سے محفوظ کیے گئے ہیں یا لندن کی 334 سالہ ٹیلرنگ فرم ایڈی ریوین کرافٹ نے بنائے ہیں۔