شاہ رخ  خان سے ناراضگی؟اجے دیو گن نے وضاحت کردی

5 May, 2022 | 08:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیو گن نے  شاہ رخ خان کے ساتھ تلخی یا ناراضگی کی افواہوں سے متعلق خاموشی توڑ دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان تو بہت مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم مشکل وقت میں ایک دوسرےکا ساتھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ البتہ ہمارے پرستاروں کے درمیان "ہم میں سے بہتر کون ہے؟" کے موضوع پر بحث چلتی رہتی ہے اور اسی قسم کے جذبانی پرستار جن پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا، وہ آپس میں لڑتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم لڑ رہے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا۔ لہٰذا میں تمام پرستاروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اجے کا کہنا تھا کہ میڈیا جو کچھ ہمارے تعلقات پر لکھتا ہے وہ درست نہیں ہوتا، ہمارے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ رہتا ہے، ایک دوسرے کی مشکل میں کام آتے ہیں اور آپس میں بھروسہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں