(ویب ڈیسک)جمائما گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹوں کے جعلی اکاونٹس کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائمہ نے اپنے بیٹے قاسم خان سے منسوب جعلی اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔ براہ کرم رپورٹ کریں۔
ایک اور ٹویٹ میں، جمائما نے اپنے دوسرے بیٹے سلیمان عیسیٰ خان سے منسلک ایک اور جعلی اکاونٹ کی نشاندہی کی، جمائما نے لکھا کہ ’یہ بھی ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔ براہ کرم رپورٹ کریں۔ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔ خدا کا شکر ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے بیٹو ں کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹس پر عید کے موقع پر ٹویٹ کئے گئے اور لکھا گیا کہ ہم اپنے بابا کو بہت مس کررہے ہیں۔