ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ کے جلسوں کا شیڈول بھی جاری

پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ کے جلسوں کا شیڈول بھی جاری
کیپشن: PMLN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے جلسوں کے شیڈول کے بعد ن لیگ نے بھی اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلا جلسہ 6 مئی کو اٹک میں ہو گا۔دوسرا جلسہ 7 مئی بشام ، 11 مئی صوابی ، 15 مئی گجرات ، 20 مئی سرگودھا، 23 مئی اوکاڑہ جبکہ آخری جلسہ 28 مئی بہاولپور میں ہو گا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ عام کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہےکہ عمران خان 15 روز میں 15 خطاب کریں گے، تحریک انصاف کے مئی میں ہونے والے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جلسے کریں گے،  میانوالی، ایبٹ آباد، راولپنڈی ، جہلم، کرک ،سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور، چکوال، ملتان ، اٹک، مردان اور صوابی میں جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔