ملک میں مہنگائی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی,فوادچودھری

5 May, 2022 | 12:43 PM

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں، سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی ، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہاکہ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔

مزیدخبریں