گورنر پنجاب کا آرمی چیف کوخط؛لیگی سینیٹر کااہم بیان

5 May, 2022 | 10:05 AM

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے   گورنر   پنجاب  عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر  انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کیا معزول اور مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟ کہا   کیا پاگل پن کی حدوں کو چھوتے ان مسخروں کو اس خط کا کوئی دو ٹوک جواب ملے گا؟

یاد رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھا ہے۔خط میں گورنر پنجاب نے آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کریں۔

دوسری جانب خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے بھی کردار  ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزیدخبریں