(سٹی42)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے، امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے،امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے،9 اور 11 کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈز کے وقت کے مطابق لیے جائیں گے۔
مزید پڑھئے: میٹرک ،انٹر میڈیٹ کے امتحانات کب ہونگے؟شفقت محمود نے نیااعلان کردیا
واضح رہے کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس برس کسی طالبعلم کو امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پرموٹ نہیں کیاجائے گا،طلبا امتحانات کی تیاری کریں تاکہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر پاس ہوں، انہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا بھی اعلان کیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات اس سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کیمبرج نےکہاہے اس سال پاکستان میں ٹیچرزاسسٹڈگریڈزنہیں ہونگے۔کل سے او لیول کے امتحانات شروع ہورہےہیں،پچھلے سال جو گریڈز کےساتھ ہوا اس پر بہت تماشا ہوا،شفقت محمود کا کہناتھا کہ صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا ،صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سےوابستہ ہیں۔