(سٹی42)ڈولفن مچھلی کے بارے کئی باتیں مشہور ہیں کہ یہ انسان دوست ہوتی ہے اور بچوں سے پیار کرتی ہے مگر انہی ہی کی ایک خطرناک قسم شارک مچھلی کی ہے جو کہ نہ صرف سمندری مخلوق بلکہ انسانوں کو بھی دشمن سمجھی جاتی ہے، ایک ایسا ہی واقعہ 6 سالہ بی کے ساتھ پیش آیا جس پر شارک نے حملہ کردیا، اس واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرہ ارض پر ایسی بے شمار مخلوقات پائی جاتی ہیں جو انسانوں سے محبت کرتی ہیں مگر کچھ ایسی بھی خوفناک ہیں کہ ان کو اپنا دشمن سمجھتی ہیں،دریاؤں اور سمندروں میں بھی ایسی مچھلیاں ہیں جو بچوں،بڑوں، خواتین کو اپنا دوست مانتی ہیں مگر شارک ایک ایسی مچھلی ہےجو کہ دشمنی کا پورا حق ادا کرتی اور سمندری مخلوق کے علاوہ انسانوں کو دشمن سمجھی جاتی ہے،اس بات کا اندازہ اس واقعہ سے لگایا جاسکتا ہے جہاں ساحل پر نہاتے 6 سالہ بچی پر شارک نے حملہ کردیا، واقعہ امریکی ریاست ہوائی کے علاقے کائلوہ میں واقع اوہاؤ جزیرے کے ساحل پر پیش آیا۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 6 سالہ بچی ساحل پر تقریباً ایک فٹ پانی میں لہروں سے کھیل رہی تھی کہ اسی دوران لہر کے ساتھ شارک مچھلی بھی آگئی،وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی نہانے میں مصروف اور پانی سے باہر آرہی جبکہ اس کی والدہ بھی ذرا فاصلے پر ہے،شارک کی آواز سن کر بچی ہوشیار ہوگئی اور شارک کے حملے سے بال بال بچ گئی۔
اہل خانہ میں سے کسی نے اس کی ویڈیو بنائی مگر اس واقعہ سے کے پیش آنے کا کسی کوپتہ نہیں تھا،ویڈیو میں شارک کو بچی کی والدہ نے دیکھا اور چیخنا شروع ہوگئیں اور انہیں یہ محسوس ہوا کہ شاید اب وہ بچ نہیں سکے گی، بعدازاں بچی کا کہناتھا کہ ’میں نے شارک دیکھی تھی مگر اس بات پر دھیان نہیں دیا کہ وہ بالکل میرے پیچھے ہی ہے، جیسے ہی وہ مجھ پر حملہ کرنے کے لیے قریب آئی، میں نے وہاں سے دوڑ لگا دی‘۔