ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک بھر میں آکسیجن بنانے والی کمپنیوں کی مانیٹرنگ شروع

Monitioring
کیپشن: Oxygen Companies
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے این سی او سی کی ہدایت پر لاہور سمیت ملک بھر میں آکسیجن بنانے والی کمپنیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آکیسجن بنانے والی کمپنی"پاکستان آکسیجن لمٹیڈ"کی پیداوار اور سیلز کی مانیٹرنگ کیلئے 3 رکنی ٹیم تعینات کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے این سی او سی کی ہدایت پر لاہور سمیت ملک بھر میں آکسیجن بنانے والی کمپنیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آکسیجن بنانے والی کمپنی"پاکستان آکسیجن لمٹیڈ"کی پیداوار اور سیلز کی مانیٹرنگ کیلئے تین رکنی ٹیم تعینات کردی ہے۔ ایف بی آر کی ٹیم کمپنی کی پیداوار کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔

رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کوبھجوائی جائے گی۔ایف بی آر کی ٹیم محکمہ صحت کیساتھ انڈسٹریل یونٹس کو فروخت کی جانیوالی آکسیجن کا بھی ریکارڈ مرتب کرےگی۔ایف بی آر کی ٹیمیں بلاناغہ 24گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں گی۔

ایف بی آر کی ٹیم ایڈیشنل کمشنر اختر عباس کی سربراہی میں کام کرےگی۔ڈپٹی کمشنر حسین شمیم،سینئر آڈیٹرشاہد اقبال،انسپکٹر ندیم احمد پنوں بھی مانیٹرنگ ٹیم میں شامل ہیں۔ 

دوسری جانب کورونا وبا کے پیش نظر آکسیجن کی کھپت بھڑتے ہی دکانداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔ محکمہ صحت آکسیجن بھروائی کی قیمتیں مقرر کرنے میں ناکام ہے۔ محکمے کی غیر سنجیدگی کے باعث دکاندان منہ مانگیں قیمتیں لگانے لگے۔  10 لیٹر آکسیجن سلنڈر کی بھروائی 300 کے بجائے 450 پر ہونے لگی جبکہ 40 لیٹر سلنڈر کی بھروائی 1300 کے بجائے 1600 میں ہونے لگی ہے۔