لیسکو کی نااہلی، بجلی چور بری

5 May, 2021 | 04:59 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:عدالت نے بجلی چوری کے ملزم کو بری کر دیا،  لیسکو ملزم کے خلاف اپنا کیس ثابت نہیں کر سکی چوری کی مد میں وصول کردہ بل واپس کیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے فیصلہ سناتےہوئے بجلی چوری کے ملزم محمد صفدر کو بری کر دیا، ملزم کے خلاف ایس ڈی او وحدت کالونی کی درخواست پر وحدت کالونی تھانہ میں 2018 میں بجلی چوری کا مقدمہ درج ہوا۔عدالت نے قرار دیا کہ لیسکو ملزم محمد صفدر کے خلاف اپنا کیس ثابت نہیں کر سکی، یوں لگتا ہے لیسکو حکام نے ذاتی عناد پر ایف آئی آر درج کرائی،  ملزم کے خلاف میٹر ٹیمپرنگ کا کیس بنایا گیا جبکہ میٹر ٹیمپرنگ نہیں ہوئی لیسکو نے ملزم کو پچاس ہزار کا بجلی چوری کا بل بھیجا۔
ملزم نے بطور احتجاج بل ادا بھی کر دیا، عدالت نے لیسکو کو شہری کے بل کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا ہے،  ملزم کے وکیل نے کہا کہ لیسکو نے شہری پر میٹر ریورس کرنے کا جھوٹا الزام لگایا، میٹر انسپکٹر نے ملزم کے حق میں رپورٹ جمع کرائی جس میں کیا گیا میٹر کھولا نہیں گیا میٹر سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی میٹر ریورس نہیں ہوا۔

مزیدخبریں