خبردار، ہوشیار!! شہریوں کی قیمتی ڈاک غیر محفوظ، ویڈیو وائرل

5 May, 2021 | 03:48 PM

Arslan Sheikh
Read more!

سعید احمد سعید: خبردار، ہوشیار!! شہریوں کی قیمتی ڈاک غیر محفوظ ہاتھوں تک پہنچ گئی، محکمہ ڈاک میں بھرتی ڈاکیے کام چور ہوگئے، شہریوں کی قیمتی ڈاک، کاغذات کی ترسیل پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کرنے لگے۔

محکمہ ڈاک کی نااہلی یا پھر عملے کی کمی، پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز ڈاکیے کا کام کرنے لگے۔ سٹی فورٹی ٹو محکمہ ڈاک پر عوام کے عدم اعتماد کی وجہ سامنے لے آیا۔پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کو بھی ڈاکیے کے اختیارات دے دیے گئے۔ لاہوریوں کے قیمتی کاغذات، لیٹر اور شناختی کارڈز کی ترسیل پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز کے سپرد کردی گئی۔ محکمہ ڈاک میں بھرتی ڈاکیے کام چور ہوگئے ، پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز ڈاک کی ترسیل کرنے لگے، محکمہ ڈاک کے اہلکاروں نے پرائیوٹ کمپنی کے سیکورٹی گارڈز کے ہاتھوں میں لیٹر بکس کی کنجیاں تھما دیں۔

لاہوریوں کے قیمتی کاغذات، لیٹر اور شناختی کارڈز کی ترسیل پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز کے سپرد کردی گئی۔ پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز کی لیٹر باکس سے خطوط، قیمتی کاغذات اور شناختی کارڈز نکالنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ واقعہ محکمہ ڈاک کی لاہور میں اپنی ہی رہائشی کالونی میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ لیٹر باکس کو کھول کر شہریوں کے قیمتی کاغذات، خطوط اور شناختی کارڈز کو نکال کر شاپر میں ڈال رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں ڈاکیے اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے رہے اور سرکاری املاق کی کنجیاں پرائیوٹ اور غیر محفوظ ہاتھوں میں دے دی گئیں ہیں، جس سے عوام کا محکمہ ڈاک پر اعتماد میں کمی آ رہی ہے، واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مزیدخبریں