ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدمعاشوں کیخلاف لاہور پولیس اِن ایکشن

CCPO talk
کیپشن: CCPO talk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بدمعاشوں کیخلاف لاہور پولیس اِن ایکشن،سی سی پی او  کابدمعاشوں کی گرفتاری کےبعدسٹی42 سےخصوصی گفتگو کرتےہوئےکہناتھا524 بدمعاشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سی سی پی او  کابدمعاشوں کی گرفتاری کےبعدسٹی 42 سےخصوصی گفتگو کرتےہوئےکہناتھا کہ 524 بدمعاشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اب تک632 بدمعاشوں کی فہرستیں مرتب کی گئی تھیں،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا 32 افسران و اہلکاروں کو  بدمعاشوں کو انفارمیشن فراہم کرنے پر معطل کرکے پولیس لائنز بھجوادیا گیا، ایسے افسران کو کسی صورت بھی آپریشنز  ڈیوٹی تعینات نہیں کیا جائے گا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر  کا  مزید کہنا تھاشہر بھر میں بدمعاشوں نے خود ساختہ عدالتیں بنا رکھی ہیں۔ ان غنڈہ گرد عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائےگا اورکسی بھی شہری کو تنگ کرنیوالوں کیخلاف پولیس بروقت ایکشن لے گی۔

واضح رہے دوسری جانب پولیس نے گوگی بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیاتھا، مقدمے میں دہشتگردی، ناجائز اسلحہ اور دیگرسنگین دفعات شامل کی گئی تھیں۔ مقدمہ میں گوگی بٹ، حاجی اشفاق اور محمدفیاض سمیت 13 افراد نامزد کیے گئےتھے۔گوگی بٹ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ  پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔