سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر ؛عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ

5 May, 2021 | 01:01 PM

Malik Sultan Awan

سعید احمد سعید: عید الفطر کی سرکاری چھٹیاں، سی ای او ریلوے نثار احمد میمن نے تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ریلوے نثار احمد میمن نے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے باوجود  تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کی چھٹیاں منسوخ کردیں، احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت تمام ڈی ایس 9مئی سے 16مئی تک اپنے دفاتر میں ہی رہیں۔

سی ای او ریلوے نثار احمد میمن نے احکامات جاری کئے کہ ڈویژنل سپریٹنڈنٹس مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کی آمد ورفت کو بروقت بنائیں،ٹریک کی سکیورٹی سمیت ٹرین آپریشن کو بہتر بنائیں۔انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کاایک بار پھر اہم اجلاس؛مزید نئی پابندیاں لگادیں

ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے ماتحت افسران کی ڈیوٹی لگائی جائے۔ ریلوے سٹیشنوں اور کالونیز میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے۔ سی ای او ریلوے کی ہدایت پر ڈپٹی جنرل مینجر نے مراسلہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے وزارت داخلہ نےعید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا،ترجمان وزارت داخلہ نے اپنےبیان میں کہا کہ این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے عید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیاجارہا ہے،عید کے لئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

مزیدخبریں