لاہور ہائیکورٹ,عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

5 May, 2021 | 11:58 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42:لاہور ہائیکورٹ عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری،اہور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدلیہ میں 10 مئی سے 15 مئی تک  تعطیلات ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدلیہ میں 10 مئی سے 15 مئی تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کےمطابق  ملتان,بہالپور ,راولپنڈی بینچز میں بھی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا جبکہ  تمام سول اور سیشن عدالتوں بھی 10 مئی سے15 مئی تک بند رہیں گی۔

مزیدخبریں