قذافی بٹ:عید الفطر کی تعطیلات کےدوران کوروناایس او پیز پرعملدرآمداورصفائی کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،وزیراعلیٰ پنجاب کی کمشنر لاہور کوخصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت ۔
تفصیلات کےمطابق عید کی تعطیلات کےدوران کورونا ایس او پیزاورشہر کی صفائی کے لئےخصوصی کے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے کمشنر لاہورکیپٹن(ر)محمدعثمان کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ شہر میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنا یا جائے اورانتظامیہ پی ایچ اے کے ساتھ ملکر لاہور کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دے،لاہور میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پرخصوصی توجہ دی جائے،انتظامیہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر صفائی کےانتظامات کو مزید بہتر بنائے،شہر میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے نئے پارکنگ پلازہ بنائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کمشنر لاہورڈویژن پارکنگ پلازہ بنانے کیلئےلیڈ کریں،لاہور میں نئی پناہ گاہیں بھی جلد ازجلد بنائی جائیں، لاہورپاکستان کا دل ہے، شہرکے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔
عیدتعطیلات , بزدار نےکمشنر لاہور کو نئی ذمہ داریاں سونپ دیں
5 May, 2021 | 10:37 AM