سرکاری ملازمین کیلئےعیدالفطر پر11 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

5 May, 2021 | 12:26 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے جبکہ کورونا کے وار کم نہیں ہوسکے، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لئے عید الفطر پر11دنوں کی چھٹیاں کا اعلان کیاگیا، یہ تعطیلات6 سے 17 مئی تک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وار کی وجہ سے شرح اموات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک اس کی زد میں،حالات نامساعد ہونے پر سعودی عرب نے اس بار سرکاری ملازمین کے لئے عید پر 11 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا، سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق سرکاری اداروں میں 6 سے 17 مئی عید کی تعطیلات ہوں گی جبکہ  نجی سیکٹرمیں عید تعطیلات 12 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

مزید پڑھئے: عید الفطر پرکتنی چھٹیاں، حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

علاوہ ازیں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی نمازکے لیے مساجد کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، کورونا ایس او پیز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مقامات پر عید کی نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،نمازعید طلوع آفتاب کے 15 منٹ بعد شروع کی جائے گی، چھوٹی بڑی تمام مساجد میں کورونا وبا سے بچاؤ کے انتظامات کیے جائیں گے اور نمازی اپنے ساتھ ماسک اور جا نماز لائیں گے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے وزارت داخلہ نےعید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا،ترجمان وزارت داخلہ نے اپنےبیان میں کہا کہ این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے عید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیاجارہا ہے،عید کے لئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، ترجمان وزارت داخلہ کاکہناتھا کہ عید کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی چکی ہیں۔
 

مزیدخبریں