حسن علی: ایک طرف تو کرونا وائرس کے باعث معاشی مسائل تو دوسری طرف مقامی کار ساز کمپنی ہنڈا اٹلس نے اپنے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 60 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔
ہنڈا اٹلس کار پاکستان نے ہنڈا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ہنڈا اٹلس نے ہنڈا سوک ٹربو آر ایس 1500 سی سی کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا جسکے بعد اسکی قیمت 45 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی جبکہ ہنڈا ہنڈا سوک ٹربو اورئیل 1500 سی سی 1 لاکھ اضافے کے بعد 43 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی۔
ہنڈا سوک وی ٹی آئی ایس آر سی وی ٹی 1800 سی سی 1 لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 38 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی۔ ہنڈا سوک وی ٹی آئی سی وی ٹی 1 لاکھ روپے اضافے کے بعد 36 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی۔ ہنڈا سٹی مینویل ٹرانسمیشن 1300 سی سی 60 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 89 ہزار کی ہو گی۔
ہنڈا سٹی آٹو ٹرانسمیشن 1300 سی سی 65 ہزار روپے اضافے کے بعد 25 لاکھ 74 ہزار کی ہو گی۔ ہنڈا سٹی مینویل ٹرانسمیشن 1500 سی سی 70 ہزار روپے اضافے کے بعد 24 لاکھ 59 ہزار کی ہو گی۔ ہنڈا سٹی آٹو ٹرانسمیشن 1500 سی سی 70 ہزار روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 29 ہزار کی ہو گی۔ ہنڈا سٹی مینویل ٹرانسمیشن ایسپائر 1500 سی سی 70 ہزار روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 29 ہزار کی ہو گی۔ ہنڈا سٹی آٹو ٹرانسمیشن ایسپائر 1500 سی سی 70 ہزار روپے اضافے کے بعد 27 لاکھ 89 ہزار کی ہو گی۔
ہنڈا بی آر وی مینویل ٹرانسمیشن 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 30 لاکھ 79 ہزار کی ہوگئی۔ ہنڈا بی آر وی سی وی ٹی ٹرانسمیشن 90 ہزار روپے اضافے کے بعد 32 لاکھ 39 ہزار کی ہوگئی۔ ہنڈا بی آر وی ایس سی وی ٹی ٹرانسمیشن 1 لاکھ روپے اضافے کے بعد 33 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی۔
مقامی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث گذشتہ ڈھیر ماہ سے کاروبار بند ہیں ایسے میں ہنڈا اٹلس کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے ایسے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونا حکومت کی نااہلی ہے۔کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت مقامی کار ساز کمپنیوں کو ریگولیٹ کرے تاکہ کمپنیاں من مانی کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر سکیں۔
ہنڈا اٹلس کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق 23 اپریل سے ہونے والی تمام بکنگز پر کر دیا گیا ہے تاہم ہنڈا اٹلس کی ڈیلر شپ پر موجود گاڑیوں کے سٹاک پر نئی قیمتوں کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا۔