ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کی آن لائن ‍موصول ہونے والی ہر ‍شکایت حل کرنے کی ہدایت

آئی جی پنجاب کی آن لائن ‍موصول ہونے والی ہر ‍شکایت حل کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت آئی ٹی پراجیکٹس کے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس, آئی جی نے فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز اور 8787کمپلینٹ سسٹم پر موصول ہر درخواست کوٹائم فریم کے اندر حل کرنے کی ہدایت کردی ۔
آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی نے نئے ماڈیولز اورسافٹ وئیرز کی تیاری کے متعلق آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔پنجاب پولیس کے مختلف آئی ٹی پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعدآئی جی نے احکامات جاری کرتے ہوئےکہا کہ پولیس کے آپریشنل اور ورکنگ سسٹم کو آئی ٹی کے نئے ماڈیولز پر اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

عوامی سہولت کیلئے شروع کئے گئے مختلف پراجیکٹس میں مزید بہتری کیلئے انسپکشن کو مزید موثر بنایاجائے۔پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کو شہریوں کی سہولت اور رابطہ کاری کیلئے مزید آسان اور موثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم،کریمنل ریکارڈ آفس اورہوٹل آئی سمیت دیگرپراجیکٹس کومزید اپ گریڈ کیا جائے۔سنگین جرائم کی بیخ کنی اور تفتیش کے لیے جیو فینسنگ اور فرانزک سائنس سے بطور خاص استفادہ کیا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ڈاکٹر مسعود سلیم، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

دوسری جانب اب نہ لائن میں لگنے کی جھنجھٹ نہ ہی مہینوں مہینوں بعد چالان کی مد میں جمع ہونے والے دستاویزات کی وصولی کی ٹینشن ہو گی۔ بدلتے دور کے ساتھ لاہور پولیس بھی شہریوں کو جدید سہولیات دینے میں پیش پیش،ٹریفک پولیس نے چالان کی ادائیگی کیلیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے جرمانہ آن لائن جمع کروانے کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

اب شہری ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے ملک کے کسی بھی بینک میں چالان کی ادائیگی موقع پر ہی کر کے لائنوں میں لگنے سے بچ سکیں گے، سی سی پی او لاہور کہتے ہیں کہ سوشل ڈسٹینس اور شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سہولت متعارف کروائی ہے ٹیسٹ رن کے طور پر پہلے مرحلے میں لاہور کے تین سیکٹرز میں اس سہولت کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔