چور سیلون اور گھر کا صفایا کرگئے،ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی،2 ڈاکو گرفتار

5 May, 2020 | 01:18 PM

Azhar Thiraj

عابد چودھری :چور سیلون اور گھر کا صفایا کرگئے،ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی،2 ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔

ٹائون شپ کے رہائشی وقاص شریف کے گھر چھ ماہ میں چوری کی تیسری واردات ،واردات کی سی سی ٹی وی سٹی42 نے حاصل کر لی ، جوہر ٹائون بی او آر سوسائٹی کے رہائشی وقاص شریف کے مطابق چوری کی واردات ایک روز قبل بی ون جوہر ٹاون میں ہوئی ، سی سی ٹی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین چوروں نے گھر اور سیلون کا صفایا کیا جبکہ تینوں چور واردات کر کے موٹرسائیکل پر فرار ہوئے اور سی سی ٹی وی میں چورعں کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

شہری وقاص شریف کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی گھر میں چوری کی دو وارداتیں ہو چکی ہیں مگر پولیس پہلی وارداتوں کے ملزمان پکڑنے میں بھی ناکام رہی ہے اور اب چور گھر سے نقدی ۔زیوارات اور قیمتی الیکٹرونکس کا سامان چرا کر فرار ہو گئے ہیں۔

دوسرے واقعہ میں شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے سمیت کئی وارداتوں میں ملوث دورکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔


پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں کے ساتھ لوٹ مارکرتے، مزاحمت پرفائر نگ کر دیتے، ملزمان نے چار روز قبل لوئر مال میں دوران واردات مشتاق نامی شخص کو فائر نگ کرکے شدید زخمی کردیاتھا۔ ملزمان ریکارڈیافتہ ہیں، دوران تفتیش ملزمان نے مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی ہوئی 4 لاکھ نقد ی، 2 پسٹل اور موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کو شفیق آباد پولیس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزمان شکیل اور اکرم کے خلاف مقدمات درج کرکےمزید تفتیش کی جارہی ہے۔


 یاد رہے شہر بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے  جزوی  لاک ڈائون ہے،اس لاک ڈائون کے دوران جرائم پیشہ افراد باز نہیں آئے۔
 

مزیدخبریں