سرکاری ملازمین اور پنشنررکیلئےعید سے قبل شاندارخوشخبری

5 May, 2020 | 11:52 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پنجاب حکومت نےعید سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا، اکاؤنٹنٹ جنرل آفس20 مئی تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے متحرک ہوں گے، تمام سرکاری محکموں سے پے رول منگوالئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کوپنشنرر کو خوشخبری سنادی،ان کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،اکاؤنٹنٹ جنرل آفس20 مئی تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے متحرک ہوں گے، تمام سرکاری محکموں سے پے رول منگوالئے گئے۔ دوسری جانب  وفاقی حکومت نے بھی اہم فیصلہ کیا کہ ملازمین کی عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے  لئے تنخواہیں اور پنشن جاری کردیں جائیں گی، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 عید سے قبل مئی کی تنخواہ قبل از وقت ادا کی جائے گی۔ فیصلہ ملازمین اور پنشنرز  کے لئےعید کی خوشیوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔فنانس ڈویژن نے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر 25 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے اس لیے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے پہلے جاری کردی جائے۔ فنانس ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کی جائے۔عید الفطر کی آمد سے قبل تمام پنشنرز کو 2 ماہ کی پنشن مل جائے گی۔

ملک میں کورونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن قائم ہے۔ جبکہ بزرگ شہریوں کو وباء سے بچانے کے لئے پبلک مقامات پر جانے سے بھی منع کیا جا رہا ہے۔ تاکہ بزرگ شہری وباء سے محفوظ رہ سکیں۔ اسی لیے انہیں پنشن کی ادائیگی گھر پر کی جا رہی ہے۔پاکستان پوسٹ کے ڈاکیے بزرگ پنشنرز کو گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے میں مصروف عمل ہے

پاکستان پوسٹ کا کہنا ہے کہ 3 دن میں 3 لاکھ31 ہزار197 پنشنرز کو2 ماہ کی پنشن پہنچا دی ہے۔ پاکستان پوسٹ کے’’ ڈاکیا‘‘ ہفتہ اور اتوار کو بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں