ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سےمرنے والوں کیلئےعلیحدہ قبرستان مختص کرنے کی درخواست

کورونا سےمرنے والوں کیلئےعلیحدہ قبرستان مختص کرنے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے علیحدہ قبرستان مختص کرنے کی درخواست پر سماعت , لاہورہائیکورٹ نے مفاد عامہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئےفریقین سے گیارہ مئی کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شکیل الرحمان خان شہری سید حسنین حیدر سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی . درخواست گزار کی جانب سے سید کمال حیدر ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ۔۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل جواد یعقوب پیش ہوئے ۔ درخواست گزار وکیل نے پنجاب حکومت ، سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کو عام شہریوں سے علیجدہ رکھ کر قرنطینہ  کیا جاتا ہے۔

کورونا سے ہلاک ہونےوالوں کو عام قبرستانوں میں دفن کیا جاریا ہے۔شہریوں میں کنٹرول نہیں ہورہا۔اگر دیہات میں پھیلانا شروع ہوگیا تو بات ہاتھ سے نکل جائے گی ۔ذاتی زمینوں پر قائم قبرستانوں میں بھی کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کی جار ی ہے۔کراچی میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے پانچ علیجدہ قبرستان مختص ہیں ۔

بین الاقوامی  ماہرین کے مطابق متاثرہ مریضوں کے ہلاک ہونےکے بعد کورونا وائرس کے اثرات رہتے ہیں۔غیرمتاثرہ علاقوں میں متاثرین کی تدفین سے ویاں بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں ۔ہر شہری کو زندگی کا تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔نئے قانون کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین بارے خاموش ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت کورونا سے ہلاک ہونےوالوں کی تدفین کے لئے ضلعی سطحی پر علیحدہ  قبرستان مختص کرنے کا حکم دے ۔مزید استدعا کی گئی کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے متعلق بنائے گئے طریقہ کار پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔عدالت سے کورونا سے ہلاک ونے والوں کی تدفین کے طریقہ کار پر عمل درآمد کا جاِئزہ لینے کے لئے کمیٹی تشیکل دینے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کے آخری میں مفاد عامہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئےفریقین سے گیارہ مئی کو جواب طلب کرلیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer