ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے

 ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی ) فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی کو پاکستان میں نشر کرنے پر پی ٹی وی پر تنقید کی ہے۔ اس ڈرامے نے اپنی پہلی ہی قسط سے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے بلکہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر ارطغرل غازی کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی وی اور ترکی چینل ٹی آر کے اشتراک سے یہ ڈرامہ یوٹیوب پر پیش کیا جارہا ہے۔

اداکارشان نے فیصل جاوید کی جوابی ٹویٹ میں کہا کہ ہماری تاریخ اور ہمارے ہیروز کو تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ شان نے کہا ہم کب تک مانگے ہوئے لفظوں سے اپنی خودی کی دیوار مضبوط کریں گے، پی ٹی وی کو اس طرح کے ڈرامے خود پروڈیوس کرنے چاہئیں، کہاں ہے فنڈنگ نو تماشا پھر بھی پیسا ہضم۔ شان نے کہا میرے خیال میں تو بہت کچھ بن سکتا ہے مگر حقیقت میں اتنا بڑا پراجیکٹ حکومت کی دلچسپی کے بغیر نہیں بن سکتا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer