(جمال الدین جمالی)ہم کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، رمضان کے بابرکت مہینے میں اہل ایمان گھروں اور مساجد میں کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں، روزانہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر رہے ہیں، آج بھی مساجد اور گھروں کی چھتوں سے اذانیں دی گئیں۔
علما کرام کی اپیل پر کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ اور رحمت خداوندی کے حصول کیلئے شہر کی تمام بڑی مساجد اور گھروں کی چھتوں سے اذانیں دی گئیں۔ بابرکت ماہ صیام کی مناسبت سے اہل ایمان نے خصوصی دعائیں کیں۔ روزانہ کی طرح رات کے دس بجتے ہی شہر اللہ اکبر کی صداوں سے گونج اٹھا۔ شہری کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اللہ کی پناہ اور مدد مانگتے رہے۔
مساجدمیں اور گھروں کی چھتوں پر اذان دینے کے بعد سب نے انفرادی طور پر توبہ استغفار اور خصوصی دعائیں کیں۔ شہریوں نے اللہ سے مدد مانگی تاکہ رب العالمین اذان کی برکت سے کورونا وائرس کی شکل میں پھیلنے والی موذی وبا کا جلد خاتمہ کردے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20 ہزار 186تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 1083 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعدا 7548تک پہنچ گئی۔سندھ میں کوروناکیسز کی تعداد 7465 رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3129 اور اسلام آباد میں 415ہوگئی: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بلوچستان میں 1218گلگت بلتستان میں 364 کیسز رپورٹ ہوئے۔