مداحوں کی محبت کافی ہے کسی ایوارڈ کی خواہش نہیں، ریشم

5 May, 2020 | 12:39 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) فلم اور ٹی کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میرے لئے مداحوں کی محبت ہی کافی ہے کسی ایوارڈ کی کوئی خواہش نہیں۔

ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ کسی بھی فنکار کی کامیابی یہ ہے کہ لوگ اس کے کام کی ستائش کریں اور اس کو اس کے کرداروں کے حوالے سے پہچانیں۔ اداکارہ ریشم نے کہا کہ شوبز کے کیرئیر میں ایوارڈ کی خواہشمند نہیں میرے لیے اپنے مداحوں کی محبت کسی ایوارڈز سے کم نہیں ہے۔

ریشم کا کہنا تھا کہ اپنے فنی سفر کے دوران ہر طرح کے رول کیے ہیں جس پر مجھے خوشی ہے کہ ہر طرح کے کردار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

اداکارہ ریشم نے اہل وطن سے اپیل کی کہ رمضان کے اس مقدس ماہ میں مہلک وبا کورونا کے خاتمے کے لئے اپنے رب کے حضور سربسجود ہو کر دعائیں کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں دل کھول کر صدقہ و خیرات کرتی ہوں۔ موجودہ حالات میں مخیر حضرات بھی دل کشادہ کرکے اپنے ضرورت مند بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔

مزیدخبریں