عدنان صدیقی کی نئی تصاویر نے سب کو چونکا دیا

5 May, 2020 | 12:32 AM

Malik Sultan Awan

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )لاک ڈاؤن کے دوران گھر پر وقت گزارنے والے اداکار عدنان صدیقی کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا۔

انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں عدنان کو ہالی ووڈ کی معروف فلم سیریز ایکس مین کے کردار ”وولورین ”کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ عدنان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ”یہ بہترین وقت ہے جو ہم اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔ کیسا رہے گا کہ انہیں آپ پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے دیا جائے اور آپ اس کی چند تصاویر شیئر کریں”۔

عدنان نے اپنے اس حلیے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سب ان کے بیٹے زید کا کمال ہے، جس نے ڈائریکشن، اسٹائلنگ، ہیئراور فوٹوگرافی میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔اپنے مداحوں سے عدنان نےرائے بھی طلب کی کہ انہیں زید کایہ ڈیبیو کیسا لگا۔

مزیدخبریں