شہباز سینئر کی ہاکی فیڈریشن کے عہدہ سے مستعفی ہونے کی تردید

5 May, 2019 | 04:57 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد سینئر نے 18 گھنٹے بعد بطور سیکرٹری پی ایچ ایف اپنے استعفے کی تردید کردی۔ شہباز سینئر نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ میں نے استعفی دے دیا ہے۔

استعفی کی خبر کے اٹھارہ گھنٹے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر منظر عام پر آگئے، اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا، میڈیا پر اپنے مستعفی ہونے کی خبریں دیکھ کر دکھ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پی ایچ ایف کا عہدہ ان کی پہچان نہیں بلکہ بطور کھلاڑی پاکستان ہاکی کیلئے ان کی خدمات ان کی پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ نہیں چاہتے کہ میں پاکستان ہاکی کیلئے کام کروں تو میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

مزیدخبریں