(جنید ریاض)طلبا کیلئے اہم خبر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے رمضان کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔
رمضان المبارک کیلئے جاری کردہ اوقات کار کے مطابق بوائز سکول صبح 7 بج کر30 منٹ پر لگے گا اور 12 بجے چھٹی ہوگی، لڑکیوں کا سکول صبح 7 بج کر 25 منٹ پر لگے گا اور چھٹی 11 بج کر 45 منٹ پرہوگی۔
ڈبل شفٹ سکول صبح 7 بجے لگے گے اور ساڑھے11 بجے چھٹی ہوگی، سکینڈ شفٹ میں سکول دوپہر 12 بجے لگے گا ساڑھے 4 بجے چھٹی ہوگی، جمعہ کو لڑکیوں کو سوا 11 بجے اور لڑکوں کو ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوگی، جمعہ کو سکینڈ شفٹ سکول 2 بجے لگے گا اور 4 بجے چھٹی ہوگی۔