معروف کرکٹ مبصر کی کتاب کے چھٹے ایڈیشن کی تقریب رونمائی

5 May, 2019 | 12:22 AM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) معروف کرکٹ مبصر عمران عثمانی کی کتاب ورلڈ کپ کہانی " آگئی اپنی باری" کے چھٹے ایڈیشن کی رونمائی کردی گئی، تقریب میں شریک سابق چیئرمین خالد مقبول نے ننانوے کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش سے پاکستان کی شکست کو ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا۔

معروف کرکٹ مبصر عمران عثمانی کی کتاب " ورلڈ کپ کہانی آ گئی اپنی باری" کے چھٹے ایڈیشن کی رونمائی لاہور پریس کلب میں کردی گئی۔ تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی خالد مقبول، عبدالقادر، سلمان بٹ اور عامر سہیل نے خصوصی شرکت کی۔ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ عمران عثمانی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اتنی محنت سے ورلڈ کپ ریکارڈز کو کتاب میں درج کیا، مصنف محنت نہ کرے تو لوگ تاریخ سے دور ہو جائیں۔

سابق کرکٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو واضح پیغام ہے کہ گوروں سے کچھ نہی ملے گا۔ احسان مانی ملکی سابق نامور کرکٹرز سے کیوں کام نہیں لے رہے، اگر واقعی یہ اچھے لوگ ہوتے تو مکی آرتھر 25، 30 ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہوتا اور اینڈی فلاور کی اپنی ٹیم زمبابوے ٹاپ پر آجاتی۔

سابق چیئرمین خالد مقبول نے ننانوے کے ورلڈ کپ میں پاکستان بنگلہ دیش کے میچ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سیاسی بنیادوں پر ہٹایا نہ جاتا تو تحقیقات کراتا۔

سابق لیگ سپنر عبدالقادر نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کی ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد قائداعظم اور پاکستان کپ کروانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ پی سی بی ان ٹورنامنٹس سے ڈومیسٹک کھلاڑی نہیں لے سکتی تو ٹورنامنٹ کو ختم کردے۔

مزیدخبریں