عمران خان پہلے گیارہ نکاتی ایجنڈا پشاور میں پورا کرکے دکھائیں: حمزہ شہباز

5 May, 2018 | 10:01 PM

رانا جبران

سعید احمد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اچھا ہوتا عمران خان گیارہ نکاتی ایجنڈا پشاور جا کردیتے اور پورا کر کے دکھاتے، چودھری نثار پارٹی کا حصہ ہیں، اور پارٹی میں کئی آراء ہوتی ہیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کی وحدت روڈ پر صدر لوہا مارکیٹ عامر صدیق کے گھر آمد، انکی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رانا ثنا کو زبان درازی مہنگی پڑگئی، 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے گیارہ نکاتی ایجنڈے کی سمجھ نہیں آئی، خوشی ہوتی کہ وہ یہ ایجنڈا پشاور میں بھی دیتے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانچ سال دھرنوں میں ضائع کیے۔ چودھری نثار پارٹی کے پرانے ساتھی ہیں اور پارٹی میں کئی آراء ہوتی ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے:  الیکشن 2018، پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے الیکشن کمپین کا لائحہ عمل تیار کرلیا

خلائی مخلوق  کا سوال کیا گیا تو حمزہ شہباز اسے گول کر گئے۔ انکا کہنا تھا کہ ابھی تو خلائی مخلوق نہیں تارے نظر آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں